کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے دنیا جلد ہی عمران خان کے طریقہ کار پر عملدرآمد کرے گی

عمران خان نے ناقدین کو خوش کرنیکی کوشش نہیں کی بلکہ غریب کا سوچا ،احتیاط اور معیشت کا پہیہ بھی چلائے رکھنے میں بہترین انداز میں اعتدال قائم کیا : مایہ ناز کمنٹیٹر رمیز راجا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 8 اپریل 2020 16:57

کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے دنیا جلد ہی عمران خان کے طریقہ کار پر عملدرآمد ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8اپریل 2020ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی سابق ٹیسٹ اوپنر رمیز راجہ نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا جلد ہی وزیراعظم عمران خان کے کرونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کے طریقہ کار کو اپنائے گی۔

(جاری ہے)

57 سالہ رمیز راجہ نے سوشل میڈیا اکائونٹ ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ” آخر کار کورونا وائرس بارے عمران خان کا نقطہ نظر ہی ٹھیک ثابت ہوگا، انہوں نے ناقدین کو خوش کرنے کی کوشش نہیں کی بلکہ غریب کا سوچا ہے اور احتیاط اور معیشت کا پہیہ بھی چلائے رکھنے میں بہترین انداز میں اعتدال قائم کیا ہے ۔

جلد ہی باقی دنیا بھی اس ماڈل کی تقلید کرے گی‘‘۔
رمیز راجہ کی اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے کچھ اس طرح کا ردعمل دیا ۔
یاد رہے کہ 1992ء کی فاتح ٹیم پاکستان جس کی قیادت عمران خان نے کی تھی کا رمیز راجہ حصہ رہ چکے ہیں جو کہ عمران کی قائدانہ صلاحیت سے اچھی طرح سے واقف ہیں۔