جہلم پولیس کی کاروائیاں، منشیات، اسلحہ برآمد، مقدمات درج

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 8 اپریل 2020 17:22

جہلم پولیس کی کاروائیاں، منشیات، اسلحہ برآمد، مقدمات درج
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اپریل2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلمرانا عمر فاروق کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا گھیرا تنگ اے ایس آئی ارشاد حسین تھانہ سول لائن جہلم نے کاروائی کر تے ہوئے پتنگ باز طارق محمود ولد حاجی محمد لطیف سکنہ ڈھوک فردوس جہلم سے 1عدد پتنگ اور 1عدد ڈور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی غلام مجتبیٰ تھانہ سول لائن جہلم نے کاروائی کر تے ہوئے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والے ملزم محمد عقیق بٹ ولد محمد شفیق سکنہ محلہ اسلامیہ ہائی سکول جہلم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ ۔ایس آئی ایس ایچ او محمد عمران تھانہ سول لائن جہلم نے کاروائی کر تے ہوئے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والے ملزم شوکت علی ولد جمشید علی سکنہ بلال ٹاؤن جہلم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :