کورونا وائرس کے معاملہ میں احتیاط کی جائے ، غیر ضروری ردعمل نہ دیا جائے،میاں زاہد حسین

بدھ 8 اپریل 2020 18:27

کورونا وائرس کے معاملہ میں  احتیاط کی جائے ، غیر ضروری ردعمل نہ دیا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) ایف پی سی سی آئی بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئرمین میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے معاملہ میں احتیاط کی جائے مگر غیر ضروری ردعمل نہ دیا جائے ۔بدھ کواپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کاروباری سرگرمیوں کو بتدریج بحال کرنا ضروری ہے تاکہ عوام کی مشکلات کم جاسکے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کے بعد روپے کی قدر اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی آ رہی ہے ، بجلی کی کھپت میں30 فیصد سے زیادہ کمی آئی ہے جس سے توانائی کے شعبہ پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں ۔ ان حالات میں ملک کو زرمبادلہ کی ضرورت ہے ۔انہوں نے لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والے کارخانہ داروں کے خلاف نرمی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی اورکہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ فوری طور پرصنعتکاروں سے ملاقات کریں اور مسا ئل کاحل مل جل کر تلاش کرنے کی حکمت عملی اپنائی جائے۔