آسٹریلیا کورونا وائرس کے باوجود رواں برس شیڈول ٹی ٹونٹی کے میگا ایونٹ کے انعقاد کیلئے پر امید

بدھ 8 اپریل 2020 18:40

آسٹریلیا کورونا وائرس کے باوجود رواں برس شیڈول ٹی ٹونٹی کے میگا ایونٹ ..
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) آسٹریلیا کورونا وائرس کے باوجود رواں برس شیڈول ٹی ٹونٹی کے میگا ایونٹ کے انعقاد کے لئے پر امید ہے اور اس کے لئے محدود پیمانے پر کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے گرین سگنل ملنے پر میگا ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ اور دو ہفتے قرنطینہ سینٹر میں گزارنے کے آپشن زیر غور ہے۔

بتایا یگا ہے کہ آرگنائزنگ کمیٹی کورونا وائرس وبا ء کی صورتحال میں ٹورنامنٹ کیلئے مختلف تجاویز پر غور کررہی ہے جس میں حفظان صحت کے خطرات کو کم سے کم کرکے میچز کرانے پر بھی غور جاری ہے ۔ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ رواں سال اکتوبر میں آسٹریلیا میں کھیلا جانا ہے ۔