ٹوکیو اولمپکس کی کوالیفائنگ ونڈو معطل

بدھ 8 اپریل 2020 18:40

ٹوکیو اولمپکس کی کوالیفائنگ ونڈو معطل
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء)ٹوکیو اولمپکس کی کوالیفائنگ ونڈو معطل کرتے ہوے یکم دسمبر سے دوبارہ آغاز کا اعلان کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کوالیفائنگ ونڈو کو بند کردیا گیا ہے اوراب یکم دسمبر سے پہلے ہونے والے ایونٹس کے نتائج اولمپکس اسٹینڈرڈ میں شامل نہیں کیے جائیں گے ۔مقابلوں کے نتائج صرف ریکارڈز میں شمار کیے جائیں گے جو اتھلیٹکس مقابلوں میں کوالیفایی کرچکے ہیں ان کاکوالیفائنگ درجہ برقرار رہے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹوکیو اولمپکس اگلے سال 24جولائی سے ہوں گے۔