انگلینڈ کے جوز بٹلر کی یادگاری ورلڈکپ شرٹ 65100پائونڈز میں نیلام

حاصل ہونے والی کورونا وائرس کے لئے ریلیف فنڈ میں دی جائے گی

بدھ 8 اپریل 2020 18:40

انگلینڈ کے جوز بٹلر کی یادگاری ورلڈکپ شرٹ 65100پائونڈز میں نیلام
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) انگلینڈ کے جوز بٹلر کی یادگاری ورلڈکپ شرٹ 65100 ہزار پائونڈز میں نیلام ہوگئی، حاصل ہونے والی کورونا وائرس کے لئے ریلیف فنڈ میں دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

جوز بٹلر نے مذکورہ شرٹ پہن کر فائنل کھیلا اور انگلینڈ کو نیوزی لینڈ کے خلاف فتح دلانے میں کردار ادا کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیلامی کے عمل میں 82لوگوںنے حصہ لیا اور سب سے زیادہ 65100پائونڈز کی بولی دینے والے کو شرٹ دیدی گئی ۔ جوز بٹلر نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ شرٹ میرے لئے غیر معمولی اہمیت رکھتی تھی لیکن اسے جس مقصد کے لیے نیلام کیاگیا وہ اس سے کہیں بڑھ کرہے ۔

متعلقہ عنوان :