پارلیمانی امور کے مشیر بابر اعوان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

بابر اعوان کا پارلیمنٹ میں قانون سازی کا عمل تیز کرنے کیلئے اہم رابطوں کا فیصلہ ،پارلیمنٹ میں زیر التواء قانون سازی کی تفصیل طلب کر لی

بدھ 8 اپریل 2020 18:40

پارلیمانی امور کے مشیر بابر اعوان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ وزارت پارلیمانی امور کے ترجمان کے مطابق بدھ کو بابر اعوان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ بابر اعوان نے چارج سنبھالتے ہی پارلیمنٹ میں زیر التواء قانون سازی کی تفصیل طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت کے سیکرٹری کی جانب سے زیر التواء بلز اور حکومتی فیصلوں کو فعال بنانے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں میں قانون سازی کے 35 بل رکے ہوئے ہیں اور سینیٹ قائمہ کمیٹیوں میں 8 اہم قانون سازی کے بل زیر التواء ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ بابر اعوان نے پارلیمنٹ میں قانون سازی کا عمل تیز کرنے کیلئے اہم رابطوں کا فیصلہ کیا ہے اور (آج) جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کو بھی اہم معاملات پر بریفنگ دی جائے گی۔