محمد شہباز شریف کی طرف سے آزاد کشمیر کیلئے کرونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی کٹس وزیر صحت نجیب نقی خان کے حوالے کی گئیں

بدھ 8 اپریل 2020 20:01

محمد شہباز شریف کی طرف سے آزاد کشمیر کیلئے کرونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ..
مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمد شہباز شریف کی طرف سے آزاد کشمیر کیلئے کرونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی کٹس وزیر صحت نجیب نقی خان کے حوالے کی گئیں۔

(جاری ہے)

کرونا حفاظتی کٹس ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور انجم عقیل خان نے دیں۔اس موقع پر وزیر اطلاعات ،سیاحت ،سپورٹس و امور نوجوانان راجہ مشتاق احمد منہاس اور وزیر ایس ڈی ایم اے احمد رضا قادری بھی موجود تھے۔