بیرون ملک سے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے اگلے ہفتے پروازیں آئیں گی

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمرکی میڈیا کوبریفنگ

بدھ 8 اپریل 2020 20:10

بیرون ملک سے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے اگلے ہفتے پروازیں آئیں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے اگلے ہفتے اسلام آباد کے علاوہ دیگر ایئر پورٹس پر بھی پروازیں آئیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک کئی پاکستانیوں کی خواہش ہے کہ وہ وطن واپس آئیں،پہلے ہفتہ میں صرف اسلام آباد پروازیں آ رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلی پرواز جب آئی توکچھ مسائل سامنے آئے، بیرون ملک کئی پاکستانیوں کی نوکریاں ختم ہو گئی ہیں، وہ بھی واپس آنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے اسلام آباد کے علاوہ دیگر ایئر پورٹس پر بھی پروازیں آئیں گی۔

متعلقہ عنوان :