امریکہ عراق میں فوجی انخلا پر جون میں مذاکرات کرے گا۔ پومپیو

بدھ 8 اپریل 2020 21:46

امریکہ عراق میں فوجی انخلا پر جون میں مذاکرات کرے گا۔ پومپیو
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2020ء) امریکہ عراق میں اپنی فوجی موجودگی کے حوالے سے رواں سال جون میں عراقی انتظامیہ سے مذاکرات کرے گا۔ اس بات کا اظہار امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے عراق میں فوجیوں کی برقرار تعداد کی طرف اشارہ کئے بغیر کہا کہ ان کے عراق کے ساتھ جون کے وسط میں سٹریٹجک مذاکرات میں فوجی موجودگی کے حوالے سے بات ہو گی۔

انہوں نے صحافیوں سے کہاکہ عالمی کورونا وائرس پینڈیمک میں اضافہ سے تیل سے آمدنی میں کمی عراقی معشیت کو تباہ کر سکتی ہے اور ہم دونوں حکومتوں نے مل بیٹھ کر یہ طے کرنا ہے کہ جو کامیابی ہم نے داعش کے خلاف حاصل کی ہے وہ ضائع نہ جائے اور عراق مستحکم رہے۔انہوں نے بتایا کہ اس بات چیت کے لیے امریکہ کی نمائندگی سفارتکار ڈیوڈ ہیلے کریں گے۔