عوام حکومت و طبی ماہرین کی گائیڈ لائن پر عمل کریں ، صدر

بدھ 8 اپریل 2020 22:09

عوام حکومت و طبی ماہرین کی گائیڈ لائن پر عمل کریں ، صدر
اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2020ء) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کورونا کی موذی وبائ سے بچاو? کیلئے احتیاط بہت ضروری ہے، عوام کو چاہیے کہ حکومت اور طبی ماہرین کی طرف سے دی گئی گائیڈ لائن پر مکمل عملدرا?مد کریں۔

(جاری ہے)

صدر عارف علوی نے ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات میں کیا ، ملاقات میں صدر اور گورنر دونوں نے ماسک پہن رکھے تھے۔گورنرپنجاب نے صدر مملکت کو کورونا وائرس کے حوالے سے امدادی سرگرمیوں، ٹیلی راشن ہیلپ لائن اور ٹیلی میڈیسن سروس سے متعلق بریف کیا۔گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت کورونا کے سدباب ، علاج ومعالجے اور ریلیف کیلئے بھرپور کام کر رہی ہے۔