عوام عمران خان سے سخت مایوس ہیں، قوم کا قیمتی وقت ضائع کررہے ہیں،سعد رفیق

بدھ 8 اپریل 2020 22:09

عوام عمران خان سے سخت مایوس ہیں، قوم کا قیمتی وقت ضائع کررہے ہیں،سعد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2020ء) سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عوام عمران خان سے سخت مایوس ہیں، عمران خان قوم کا قیمتی وقت ضائع کررہے ہیں، خوشحال پاکستان کو انہوں نے اندھیرے میں دھکیل دیا ہے،مسلم لیگ(ن) پنجاب پروفیشنل ونگ کی صدر سعدیہ تیمور سے خواجہ سعدرفیق نے ملاقات کی ، خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ وزیراعظم محمد نواز شریف نی2013ء میں جب اقتدار سنبھالا تو پاکستان کو تین بڑے چیلنجز دہشت گردی،توانائی بحران اورکمزور معیشت کا سامنا تھا نوازشریف نے دن رات محنت کرکے ملک کو بحران سے نکلا اور اب تبدیلی سرکار نے ملک کو پھر کئی بحرانوں میں دھکیل دیا ہے، انہوں نے کہاکہ اپوزیشن قائدین شہبازشریف کی قیادت میں متحد ہیں، شہبازشریف مشکل وقت میں عوام کی امید بن گئے ہیں ، شہبازشریف ہی ملک کو بحران سے نکالیں گے،شہبازشریف مثالی منتظم ہیں، ان کے دور میں پنجاب میں ریکارڈ ترقی ہوئی ہے،اس موقع پر سعدیہ تیمور نے کہاکہ جمہوریت کے لئے خواجہ خاندان کی قربانیاں تاریخ کا حصہ ہیں، ان قربانیوں کا کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ، خواجہ خاندان کی قربانیوںکے بغیر پاکستان کی جمہوری تاریخ کبھی مکمل نہیں ہوگی۔