لاہور ہائیکورٹ نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے لیکچرارز کی مستقلی کیلئے دائر درخواست سنڈیکیٹ کو بجھوادی

بدھ 8 اپریل 2020 22:16

لاہور۔8 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے لیکچرارز سمیت دیگرملازمین کی مستقلی کے لئے دائر درخواست سنڈیکیٹ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کو بجھواتے ہوئے درخواست نمٹادی.عدالت کے روبرو عتیق عاطف سمیت دیگر نے وائس چانسلرز زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سمیت دیگرز کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ عرصہ دراز سے لیکچراز سمیت دیگر عہدوں پر کام کررہے ہیں۔

حکومتی پالیسی کے مطابق مستقل نہیں کیا جارہا۔

(جاری ہے)

عدالت درخواست گزاروں کو مستقل کرنے کا حکم دے۔ زرعی یونیورسٹی کے وکیل ملک اویس خالد نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزاروں کو بھرتی کرتے وقت اخبار میں اشتہار نہیں دیا گیا۔ درخواست گزار مستقل ہونے کے معیار پر ہورے نہیں اترتے۔لیگل ایڈوائزر ملک اویس خالد نے دلائل دیتے ہوئے استدعا کی کہ درخواست خارج کی جائے یا معاملہ سنڈیکٹ زرعی یونیورسٹی کو بھجوادیا جائے۔عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے معاملہ کو سنڈیکیٹ بھجواتے ہوئے اسے قانون کے مطابق درخواست گزاروں کو ریگولر کرنے کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔