وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ مختصر دورہ پر کوئٹہ پہنچ گئے

صوبے میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اقدامات سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کرینگے ھ* وزیراعلیٰ اور گورنر بلوچستان ،پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کرینگے

بدھ 8 اپریل 2020 23:10

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ مختصر دورہ پر کوئٹہ پہنچ گئے
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2020ء) وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ مختصر دورہ پرکوئٹہ پہنچ گئے اور صوبے میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہونے والے اقدامات سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کرینگے جبکہ وزیراعلیٰ اور گورنر بلوچستان سے ملاقاتیں کرینگے اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان وفاقی وزراء کے ہمراہ ایک روزہ مختصر دورے پر آج کوئٹہ پہنچے گے گورنر ہائوس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے متعلق اجلاس کی صدارت کرینگے اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی سمیت سول وعسکری سمیت دیگر حکام شریک ہونگے اجلاس میں کورونا وائرس سے متعلق وفاقی اور صوبائی حکومت کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی جائیگی وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ وگورنر بلوچستان سے بھی ملاقاتیں کرینگے وزیراعظم بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک ا نصاف کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند سمیت دیگر اراکین اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کرینگے وزیراعظم کے دورہ کوئٹہ سے متعلق پولیس حکام نے تیاریاں مکمل کر لی وزیراعلیٰ وگورنر ہائوس کی اطراف کی جانب والی شاہراہوں پر سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی جبکہ شہر میں پولیس کی گشت میں اضافہ کر کے شہر میں آنے اور جانے والے تمام افراد کی چیکنگ شروع کر دی گئی ہے دریں اثناء بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلائو کے بعد وزیراعظم عمران خان کا کوئٹہ کا پہلا دورہ ہے اس سے قبل وفاقی وزراء کورونا وائرس سے نمٹنے کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے متعلق کوئٹہ آئے تھی