دبئی میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران شادیوں اور طلاقوں کو غیرمعینہ مدت تک معطل کر دیا گیا

بدھ 8 اپریل 2020 23:22

دبئی میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران شادیوں اور طلاقوں کو غیرمعینہ ..
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2020ء) دبئی میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران شادیوں اور طلاقوں کو غیرمعینہ مدت تک کیلئے معطل کر دیا گیا ہے تاکہ لوگ اجتماعات میں جانے سے بچ سکیں۔ دنیا بھر میں مہلک وباء کے پھیلائو کو روکنے کیلئے مختلف ممالک نے لاک ڈائون نافذ کر رکھے ہیں جس کے بعد خواتین پر گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھنے کو آیا ہے، اس صورت حال کے پیش نظر ایک گھر میں رہنے والے لوگوں کے درمیان تعلقات خراب ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق فf ملک میں مہلک وباء کے پھیلائو کو روکنے کیلئے اگلے نوٹس تک شادیوں اور طلاقوں کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دبئی فیملی کورٹ نے بھی اپنی ویب سائٹ پر لوگوں کو شادی کی تقریبات کا اہتمام نہ کرنے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں وباء پر قابو پانے کیلئے سخت لاک ڈائون نافذ کر رکھا ہے اور گھروں سے باہر جانے کیلئے متعلقہ حکام سے اجازت لینا پڑتی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں اب تک 2 ہزار کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 12 اموات بھی ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔