پاکستان میں کورونا کے مریضوں میں زیادہ مرد شامل، اعدادوشمار سامنے آگئے

پاکستان میں کورونا کے کل 4187 مریضوں میں 71.9 فیصد مرد جبکہ 28.1 فیصد خواتین شامل ہیں، مردوں میں زیادہ تعداد 20 سے 29 سال کے لڑکوں کی ہے: رپورٹ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 8 اپریل 2020 23:50

پاکستان میں کورونا کے مریضوں میں زیادہ مرد شامل، اعدادوشمار سامنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اپریل2020ء) پاکستان میں کورونا کے مریضوں میں زیادہ مرد شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کے مریضوں کے تازہ اعدادوشمار سامنے آگئے ہیں جن کے مطابق پاکستان میں کورونا کے مریضوں میں زیادہ مرد شامل ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے کل 4187 مریضوں میں 71.9 فیصد مرد جبکہ 28.1 فیصد خواتین شامل ہیں۔ کورونا کا شکار ہونے والے مردوں میں زیادہ تعداد 20 سے 29 سال کے لڑکوں کی ہے کیونکہ اس عمر کے مرد گھر میں بیٹھنا پسند نہیں کرتے اور جب وہ باہر جاتے ہیں تو کورونا کا شکار ہوجاتے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی467 مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران208 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے کورونا وائرس کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد4,187 تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 932، پنجاب میں2,132، بلوچستان میں210 اور گلگت بلتستان میں211، خیبرپختونخوا میں500، اسلام آباد میں83 اور آزاد کشمیر میں28 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی208 نئے کیس سامنے آئے جبکہ کورونا وائرس سے اب تک 58 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں،کورونا وائرس کی467 مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔اب تک42,159 کے ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران3,076افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ سائنسی طور پر ثابت ہوچکا ہے کہ خواتین کا نظام مدافعت مردوں کی نسبت زیادہ مضبوط ہوتا ہے اور وہ اس طرح کی بیماریوں کا کم نشانہ بنتی ہیں۔

صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں ایک جیسا ہی معاملہ ہے کہ خواتین کی کورونا وائرس کے خلاف مزاحمت زیادہ ہے۔ خواتین کا گھروں سے باہر نکلنے کا فارمولہ پاکستان میں تو اپلائی ہوسکتا ہے لیکن امریکہ اور یورپ کی عورت بھی مرد کے جتنا ہی گھر سے باہر نکلتی ہے۔