رمضان المبارک کے آغاز میں کم وقت رہ گیا، ماہ مبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ بتا دی گئی

پاکستان مین رمضان کے مقدس ماہ کا چاند 23 یا 24 اپریل کو نظر آنے کا امکان، جبکہ عید الفطر 24 یا 25 مئی کو ہو سکتی ہے

muhammad ali محمد علی بدھ 8 اپریل 2020 23:51

رمضان المبارک کے آغاز میں کم وقت رہ گیا، ماہ مبارک کے آغاز کی ممکنہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اپریل2020ء) رمضان المبارک کے آغاز میں کم وقت رہ گیا، ماہ مبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ بتا دی گئی، پاکستان مین رمضان کے مقدس ماہ کا چاند 23 یا 24 اپریل کو نظر آنے کا امکان، جبکہ عید الفطر 24 یا 25 مئی کو ہو سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان المبارک کے آغاز میں کم ہی وقت رہ گیا ہے۔ رمضان المبارک دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے سب سے مقدس ترین مہینہ ہے اور اہل ایمان ہر سال اس ماہ کی آمد کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔

ملک میں شعبان کا ماہ جاری ہے جس کے بعد رواں برس رمضان المبارک کے مقدس ماہ کے آغاز میں تقریباً 2 ہفتے کا وقت باقی رہ گیا ہے۔ لوگ ماہ مبارک کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ رمضان کے ماہ کا آغاز کس تاریخ سے ہوگا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز ممکنہ طور پر 24 یا 25 اپریل کو ہوگا۔

جبکہ پھر عید الفطر بھی 24 یا 25 مئی کو ہوگی۔ ممکنہ طور پر عیدالفطر 24، 25 ، 26 مئی اتوار ، پیر منگل کو تین دن منائی جائیگی اور ان ہی ایام میں عام تعطیلات بھی ہوں گی۔ یوں ہی عیدالاضحیٰ 31 جولائی ، یکم اور 2 اگست بروز جمعہ، ہفتہ، اتوارکو منائی جائیگی۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں بھی کئی ہفتے قبل ہی عید الفطر کی تاریخ کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

ناصرف عید الفطر، بلکہ متحدہ عرب امارات میں سال 2020 کے لیے رمضان المبارک اور عید الاضحیٰ کی تاریخوں کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ عرب یونین اسپیس سائنس ابراہیم الجروان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک 24 اپریل بروز جمعہ کو ہونے کا امکان ہے جبکہ ماہ مبارک کا چاند 23 اپریل کو نظر آئے گا۔ جبکہ متحدہ عرب امارات میں عید الفطر 24 مئی 2020 بروز اتوار کو ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات عید الاضحیٰ 31 جولائی 2020 بروز جمعہ کو ہونے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ناصرف متحدہ عرب امارات بلکہ دیگر خلیجی ممالک میں بھی مذکورہ تاریخوں پر ہی رمضان المبارک کا آغاز اور عید الفطر اور عید الاضحیٰ ہوگی۔