کوروناوائرس کی وجہ سے امریکہ کے عالمی ادارہ صحت پر الزامات، بھارت امریکہ کی حمایت میں آگیا

بھارت کا کہنا ہے کہ جب ہروائرس کو نام دیا جاتا ہے جیسا کہ ایبولا ،اسی طرح کورونا کو ووہان وائرس کہنے سے کیوں روکا جا رہا ہے؟ ، ڈاکٹر شاہد مسعود

Khurram Aniq خُرم انیق جمعرات 9 اپریل 2020 10:22

کوروناوائرس کی وجہ سے امریکہ کے عالمی ادارہ صحت پر الزامات، بھارت امریکہ ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-09اپریل2020ء) امریکہ نے عالمی دارہ صحت پر الزامات لگائے تھے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں امریکہ چین کے ساتھ ملا ہوا ہے۔ الزام لگانے کے بعد امریکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے یہ بھی کہا گیا ہے کہ چین کی حمایت کرنے پر عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ بند کر دینی چاہیئے۔ اسی بارے میں بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار ڈاکٹرشاہد مسعود کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کے خلاف بھارت نے بھی امریکہ کی حمایت کر دی ہے۔

بھارت کا کہنا ہے کہ جب ہروائرس کو نام دیا جاتا ہے جیسا کہ ایبولا ،اسی طرح کورونا کو ووہان وائرس کہنے سے کیوں روکا جا رہا ہے؟
بھارت کو شاید سمجھ آگئی ہے کہ اگر وہ اس معاملے میں امریکہ کی حمایت کرتا ہے تو شاید اس کے لئے آسانیاں پیدا ہو جائیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ کچھ عرصہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دورہ بھارت پر واضح کر دیا تھا کہ بھارت کے ساتھ ابھی کوئی معاہدہ ممکن نہیں، لیکن اب اس معاملے میں بھارت کی حمایت کے بعد کہا جا رہا ہے کہ شاید بھارت نے امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کے لئے حمایت کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او کے صدر چائنیز ڈاکٹرز سے رابطے میں رہےاور جب چائنہ میں یہ وائرس پھیل رہا تھا تب ہم نے چائنہ پر پابندیاں لگائیں لیکن انہوں نے ہماری مخالفت کی اور تب انہوں نے چائنہ کا دورہ کیا اور چائنیز حکام کی تعریفیں بھی کیں۔ اس طرح آج امریکا میں ہونے والےتمام سروے چائنہ کے خلاف متفق ہیں۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وبا اس وقت امریکہ سمیت دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہے جس کے بعداس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ابھی تک کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں متاثرہ افرادکی تعداد 15لاکھ سے تجاوزکر گئی ہے جس کے بعد اس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 88 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔