غریبوں میں تقسیم کیا گیا راشن دکانوں پر فروخت ہونے لگا

3 سے 4 من راشن گھر میں موجود ہے ،تبدیل کرکے لگژری ایٹمز لینا چاہتا ہوں، شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعرات 9 اپریل 2020 10:50

غریبوں میں تقسیم کیا گیا راشن دکانوں پر فروخت ہونے لگا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 9اپریل 2020ء ) غریبوں میں تقسیم کیا گیا راشن دکانوں پر فروخت ہونے لگا، راشن فروخت کرتے کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن سے لاکھوں افراد بے روز گار ہو گئے ہیں ۔ جس کے بعد مخیئر حضرات میدان میں آ گئے ہیں اور غریبوں میں راشن تقسیم کیا جا رہا ہے۔

ایک طرف تو لوگوں کے پاس کھانے کوکچھ نہیں ہے دوسی طرف راشن مافیا بھی سرگرم ہو گیا ہے ۔ ضرورت سے زیادہ راشن لے کر اسے دکانوں پر فروخت کرنے لگے ہیں،۔ا ور کچھ لوگ لگژری اشیاء خریدنے کی کوشش کرتے رہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص راشن فروخت کرنے کیلئے پرچون کی دکان پر آتا ہے اور بتاتا ہے کہ مخیئر حضرات کی جانب سے لیا گیا کافی راشن موجود ہے، جب دکان دار نے سوال کیا کہ تقریباَ کتنا راشن ہوگا جس پر اس شخص کا کہنا تھا کہ 3 سے 4 من کے قریب ہوگا۔

(جاری ہے)

واضح رہے اس سےقبل سندھ حکومت کی جانب سے غریب اور یومیہ اجرت کمانے والے افراد کے لیے راشن کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ۔حکومت سندھ کی جانب سے 25 لاکھ سے زائد آبادی والے شہر حیدرآباد کے لئے غریب اور یومیہ اجرت کمانے والے افراد کے لیے راشن بیگز کا انتظام کیا گیا۔اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقامی تاجر کو ایک کروڑ ستر لاکھ میں راشن بیگ تیار کرنے کا طریقہ دیا گیا۔

جبکہ گزشتہ روز اس تاجر کی جانب سے فراہم کیا جانے والا راشن سے بھرا ٹرک تقسیم سے قبل لوٹ لیا گیا۔حکومت کی جانب سے دس ہزار سے زائد راشن بیگ حیدرآباد کی چاروں تحصیلوں میں تقسیم کرنے کا طریقہ کار طے کرلیا گیا ہے۔اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نےنجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدا میں دس ہزار راشن بیگ انتہائی مستحق افراد میں تقسیم کئے جائیں گے