جرمنی میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد لاکھ سے زائد جبکہ "36081" افراد کرونا کو شکست دے چکے

ایسٹر میں چرچوں میں عبادات کے لیے عدالتوں سے رابطے، تمام عبادت خصوصی اجازت حاصل کرنے کی تمام درخواستیں بھی مسترد

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 9 اپریل 2020 11:20

جرمنی میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد لاکھ سے زائد جبکہ "36081" ..
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اپریل2020ء،نمائندہ خصوصی،مطیع اللہ) یورپ کے بھر میں کی طرح جرمنی میں بھی کرونا وائرس حملہ آور ہوا، اور تاحال جرمنی میں کووڈ 19 کے متاثرین کی تعداد103717 ہو چکی ہے، جب کہ اس کے بالمقابل کرونا کو شکست دے کر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 36081 ہے۔ تاہم 1822افراد کرونا کے باعث ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔ اس وقت جرمنی بھر کی 16 ریاستوں میں لاوک ڈاؤن مختلف شکلوں میں موجود ہے، جیسے کہ جرمنی بھر میں ٹرینیں تو چل رہی ہیں مگر مسافر غائب ہیں لیکن سروس جاری ہے، ایسا ہی سماں بسوں میں بھی نظر آتا ہے۔

جرمنی بھر میں عبادت گاہوں میں مکمل ہو کا عالم ہے ، ایسٹر کے دنوں کی آمد پر مقامی چرچوں کی طرف سے خصوصی عبادت کی اجازت کے لیے ایک عدالت سے رجوع کیا گیا تھا لیکن عدالت نے درخواست مسترد کردی ہے۔

(جاری ہے)

جرمنی کے اندر اس وقت ایک حکومت کی " کرائسز ٹیم" فعال کام کر رہی ہے جس نے جرمنی بھر میں کرونا وائرس کی صورتحال پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے، اس ٹیم کا اعلان ابتدائی دنوں میں وفاقی وزیر صحت نے کیا تھا۔

جرمنی کے اندر متعدی بیماریوں کے انسداد کا ادارہ رابرٹ کوچ انسٹیٹیوٹ (RKI) بھی کرونا کے خلاف فعال کام کر رہا ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ جرمنی کے اندر"انفیکشن پروٹیکشن ایکٹ" موجود ہے جو ان حالات میں نئے اور فوری اقدامات کرنے میں راہنمائی کرتا ہے۔ عالمی وباء اب ایک دہشت اور خوف کی شکل اختیار کر چکی ہے اور اس نے چند ماہ میں ہی بڑے بڑے طاقتور ترین ممالک کی طاقت کو ننگا کرکے رکھ دیا ہے، ان کے اندرونی نظاموں کی قلعی کھول دی ہے۔

موجودہ نازک اور ابتر ہوتے ہوئے حالات میں اہم بات یہ ہے کہ گھبراہٹ کو خود پر مسلط نہ ہونے دیا جائے اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ جرمنی نے انسانی ہمدردی کی وجہ سے کوروناوائرس سے متاثر اٹلی اور فرانس مریضوں کو بھی علاج کے لیے طلب کیا یورپ بھر جرمنی واحد ملک جہاں کوروناوائرس سے اموات انتہائی کم ہو رہی ہیں، دوسری جانب جرمن ڈاکٹرز و سائنٹسٹ کوروناوائرس کی توڑنے کےلیے مختلف تجربات کر رہی ہیں ہر شہر میں مختلف کوروناوائرس سنیٹر قائم ہیں جبکہ مختلف اسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں خصوصی اہمیت دی جارہی ہیں جرمنی میں کاشتکاری کی صنعت میں مزدورں کی کمی کو پورا کرنے کےلیے مختلف طریقوں سے جابس کا حاصل کرنے کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ھے تاکہ موسم کھلتے ہی کاشتکاروں کہ مدد کی جا سکے۔