ترکی میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 4117 نئے کیسز کی تصدیق

کرونا کا شکار ہونے والے افراد کے موبائل فون کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ،ترک حکام

جمعرات 9 اپریل 2020 11:51

ترکی میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 4117 نئے کیسز کی تصدیق
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) تٴْرکی کی وزارت صحت کی طرف سے کہاہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے مزید 4117 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 38ہزار 226 ہوگئی ہے جب کہ مزید 87 افراد کی ہلاکت کے بعد کرونا سے ترکی میں اب تک 812 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار میں بتایاگیاکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں کرونا کے مزید چار ہزار ایک سترہ کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 87 افراد ہلاک ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا کہ چین میں 1846 افراد کرونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ ترک حکام کا کہنا تھا کہ کرونا کا شکار ہونے والے افراد کے موبائل فون کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ ان کے قرنطینہ اور لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر نظر رکھی جا سکے۔