سرانجام خان پارٹی کا ایک قیمتی سرمایہ تھے

شہباز شریف کامسلم لیگ (ن) کے سابق سیکرٹری جنرل سرانجام خان کی وفات پراظہار تعزیت

جمعرات 9 اپریل 2020 12:14

سرانجام خان پارٹی کا ایک قیمتی سرمایہ تھے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل سرانجام خان کی وفات پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ سرانجام خان پارٹی کے بزرگ، وفادار نظریاتی اور قربانی دینے والے رہنما تھے انہوں نے ہمیشہ پارٹی کا پرچم سر بلند رکھا اور مشکل ترین حالات میں بھرپور جذبے سے خدمات انجام دیں۔ سرانجام خان پارٹی کا ایک قیمتی سرمایہ تھے، ان کے جانے سے ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے۔ملک و قوم کے لئے ان کی اعلیٰ خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گیاللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبرِ جمیل دے۔

متعلقہ عنوان :