لاہور ‘پولیس نے دو رکنی چور گینگ گرفتار کرلیا

جمعرات 9 اپریل 2020 12:14

لاہور ‘پولیس نے دو رکنی چور گینگ گرفتار کرلیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) نواب ٹائون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی چور گینگ گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی بیٹریاں، کیش اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔نواب ٹائون پولیس نے دو رکنی نقب زن اور چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ہونے والوں میں وسیم عرف سیموں اور اس کا ساتھی فیاض شامل ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی بیٹریاں، ہزاروں روپے نقدی، اسلحہ اور دیگر مال مسروقہ برآمد ہوا۔ دونوں ملزمان ریکارڈ یافتہ مجرم ہیں اور پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :