ہسپتال سے تین ماسک چوری کرنے پر ایک شخص کو تین ماہ قید

ایک ماسک پر ایک ماہ کی سزا دی گئی ، 34 سالہ لیرون حسین نے اعتراف جرم کر لیا

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعرات 9 اپریل 2020 11:45

ہسپتال سے تین ماسک چوری کرنے پر ایک شخص کو تین ماہ قید
لندن (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 9اپریل 2020ء ) ہسپتال سے تین ماسک چوری کرنے ہر برطانوی شہری کو 3 ماہ قید کی سز سنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق 34 سالہ شخص لیرون حسین کو گرفتار کر لیا ا ور اس پر الزام عائد کیا گیا ہے اس شخص نے کنگ کالج ہسپتال سے تین ماسک چوری کئے ہیں۔ برطانوی میٹرو پولیٹن پولیس نے اتوار کے روز کارروائی کرتے ہوئے 34 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا تھا ۔

بعدازاں منگل کے روز پولیس کی جانب سے ملزم کو برطانوی دارالحکومت لندن کی ایک مجسٹریٹ میں پیش کیا گیا ۔ اردو العریبہ کے مطابق عدالت نے پولیس کا موقف سنتے ہوئے ملزم کو 12 ہفتے قید کی سزا سنا دی ، بتایا گیا ہے کہ ایک ماسک پر ایک ماہ کی قید سنائی گئی ہے۔ جو کہ مجموعی طور پر تین ماہ کی قید بنتی ہے۔ یہ بات بھی قابل غور رہے برطانیہ میں ماسک کی قیمت 4 ڈالر سے زیادہ کی نہیں ہے تاہم کورونا وائرس کے باعث ماسک کی مانگ بڑھنے سے اس قیمت 8 ڈالر تک جا پہنچی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ملزم کی جانب سے بھی ماسک چوری کرنے کا اعتراف کر لیا گیا ہے۔ دنیا میں مہلک کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 14 لاکھ 84 ہزار جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 88 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ جمعرات کو امریکی اور برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں امریکہ میں کورونا کی وجہ سے تقریبا 2000 نئی اموات ہوئی ہیں۔کورونا وائرس سے اب تک دنیا کے مختلف ملکوں میں 88,505 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے مزید 1973 افراد ہلاک جبکہ اموات کی تعداد 14695 ہوگئی ہے، اس جان لیوا دائرس سے سپین میں14792 ، فرانس میں10869 ، اٹلی میں17669 ، برطانیہ میں7097 ، چین میں 3335 اور ایران میں 3993 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکی یونیورسٹی جان ہاپکنز کے اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔