ایکواڈور کے صدر نے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی نعشوں کو درست طریقے سے نہ سنبھالنے اور لوحقین کو بتائے بغیر دفنانے کے معاملے پر تحقیقات کا حکم د یدیا

جمعرات 9 اپریل 2020 12:22

ایکواڈور کے صدر نے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی نعشوں کو ..
کوئٹو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) ایکواڈور کے صدر لینن مورینو نے گویاکل شہر کے مقامی حکام اورسینٹیری حکام کے خلاف کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی نعشوں کو درست طریقے سے نہ سنبھالنے اور لوحقین کو بتائے بغیر دفنانے کے معاملے پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کے لوحقین نے سوشل میڈیا کے توسط سے شکایت کی تھی کہ سرکاری ہسپتال اُن کے پیاروں کی نعشوں کو تلاش کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں ، ہسپتال حکام نعشوںکو پہلے فریج میں رکھتے اور اس کے بعد تدفین کر دیتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صدر مورینو نے لوحقین کو یقین دلایا ہے کہ کسی بھی نعش کی شناخت کیے بغیر اُس کی تدفین کی اجازت نہیں دیں گے ، لواحقین وقار کے ساتھ الوداع کے مستحق ہیں اور اس معاملے پر تحقیقات کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے ایکواڈور میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4,450 ہو گئی جبکہ 240 افراد کی اموات واقع ہوئی ہے۔