جاپان ،کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد5002 ہو گئی

جمعرات 9 اپریل 2020 12:22

جاپان ،کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد5002 ہو گئی
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) جاپان میں جمعرات کو کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5002 ہوگئی ہے ۔ جاپان کے نشریاتی ادارے کے مطابق جاپان نے اس ہفتے کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے ٹوکیو اور دیگر چھ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے باوجود کورونا وائرس کے متاثرہ افراد میں کمی نہیں آئی ہے۔

(جاری ہے)

جاپان کی کیوڈو نیوز ایجنسی نے بتایا کہ نئے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد جاپان کے تمام علاقوں میں پائے گئے ہیں اور کورونا وائرس سے متاثرین کے تصدیق شدہ کیسوں میں کم از کم 5 پولیس افسران بھی شامل ہیں جن کا تعلق ٹوکیو کے جنوب میں واقع شہر فیوجی سوا شہر سے ہے۔

متعلقہ عنوان :