وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر کوئٹہ روانہ ہوگئے

جمعرات 9 اپریل 2020 12:23

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر کوئٹہ روانہ ہوگئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) وزیر اعظم عمران خان جمعرات کو ایک روزہ دورہ پر کوئٹہ روانہ ہوگئے ہیں۔وفاقی وزراء اسد عمر اور زبیدہ جلال وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کو صوبہ بلوچستان میں کورونا وائرس کی صورتحال، روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی جائے گی۔ گورنر بلوچستان، وزیر اعلی اور صوبائی کابینہ کے اراکین وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔