امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 3 فیصد اضافہ

جمعرات 9 اپریل 2020 12:23

امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 3 فیصد اضافہ
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 3 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ اوپیک پلس ملکوں کے اجلاس کے دوران تیل کی پیداوار میں کمی بارے رضامندی کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے کے بعد نرخ 1 ڈالر (3 فیصد) بڑھ کر 32.87 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودی 1.55 ڈالر اضافے کے ساتھ 25.18 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

متعلقہ عنوان :