حکومت متحدہ عرب امارات سے وطن واپسی کے خواہاں ہزاروں پاکستانیوں کی واپسی کے اقدامات یقینی بنائے، آفتاب شیرپاؤ

جمعرات 9 اپریل 2020 12:42

حکومت متحدہ عرب امارات سے وطن واپسی کے خواہاں ہزاروں پاکستانیوں کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا کہ حکومت متحدہ عرب امارات سے وطن واپسی کے خواہاں ہزاروں پاکستانیوں کی واپسی کے اقدامات یقینی بنائے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی مشکلات اور معاشی بحران کے باعث اب تک 35 ہزار کے قریب پاکستانی فوری وطن واپسی کیلیے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانہ میں رجسٹرڈ ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان میں بہت سے پاکستانی وزٹ ویزا پروہاں گئے تھے اور10ہزار کی قریب ملازمت سی فارغ کردیئی گئے ہیں، حکومت کو چاہیے کہ ان کی فوری واپسی کے لیے اقدامات کو یقینی بنائے۔