حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بھر پور عملی اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے،

ڈریپ نے کلوروکوئن کے خام مال کی مقامی طور پر تیاری، پلازما تھراپی، وینٹی لیٹرز کے کلینیکل ٹرائلز کی اجازت دے دی ہے،وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا

جمعرات 9 اپریل 2020 12:42

حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بھر پور عملی اقدامات کو یقینی بنا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بھر پور عملی اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے، ڈریپ نے کلوروکوئن کے خام مال کی مقامی طور پر تیاری سمیت کورونا کیلئے پلازما تھراپی کے کلینیکل ٹرائلز کی بھی اجازت دے دی۔ وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بھر پور عملی اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈریپ نے کلوروکوئن کے خام مال کی مقامی طور پر تیاری سمیت کرونا کیلئے پلازما تھیراپی کے کلینیکل ٹرائلز کی بھی اجازت دے دی ہے۔ ڈریپ نے پاکستان میں تیار ہونے والے وینٹی لیٹرز کے کلینکل ٹرائلز کی اجازت بھی دے دی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے تیار کردہ وینٹی لیٹرز کو استعمال کرنے سے پہلے ٹیسٹ کیا جا رہا ہے ۔کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ڈریپ کی جانب سی50 سے زائد کمپنیوں کو 3 ماہ کیلئے ہینڈ سینیٹائزر بنانے کی اجازت اور سینٹائزرز کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ڈریپ نے کچھ دن پہلے نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔ لائسنس یافتہ کمپنیاں ڈبلیو ایچ او کی ہدایات کے مطابق معیاری ہینڈ سیناٹیزر تیار کریں گی۔