مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا سرانجام خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعرات 9 اپریل 2020 12:51

مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا سرانجام خان کے انتقال پر اظہار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے سرانجام خان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ سرانجام خان سچے مسلم لیگی تھے ، پارٹی، ملک اور جمہوریت کے لئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ان کا انتقال پارٹی ، ملک و قوم کا ایک بڑا نقصان ہے۔ سرانجام خان پارٹی کے لیے ایک مثال تھے اور رہیں گے۔ اللہ تعالی ان کو اپنے جوار رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔