دفعہ144 کے تحت پنجاب میں 14اپریل تک پابندی قرار رہے گی

جمعرات 9 اپریل 2020 12:51

دفعہ144 کے تحت پنجاب میں 14اپریل تک پابندی قرار رہے گی
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) حکومت پنجاب نے لاک ڈاون کے حوالہ سے مراسلہ میں بتایا کہ دفعہ144 کے تحت پنجاب میں 14اپریل تک پابندی قرار رہے گی۔مراسلہ کے مطابق صوبائی وضلعی اوراندرون شہرمیں پبلک ٹرانسپورٹ بند رہیگی اور کسی بھی قسم کیاجتماع کی اجازت نہ ہو گی۔جبکہ تمام بازار،شاپنگ مالز،ریسٹورنٹ،سرکاری وغیرسرکاری دفاتربندرہیں گے۔

مراسلہ میں ایک بار پھر واضع کیا گیا کہ حکومت کی جانب سے جن کواجازت نامہ ملاہو،ان پرپابندی نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

کسی بھی جگہ ایک مریض کیساتھ2تیمارداروں پرپابندی کااطلاق نہیں ہوگا۔ریسٹورنٹ میں صرف ڈیلیوری کاکام ہوسکے گا۔صوبہ بھر میں صحافیوں اور سفارت خانوں کے ملازموں کودفتری کارڈکیساتھ نقل وحرکت کی اجازت ہو گی۔پولٹری اوراس سے ملحقہ کام کرنیوالی فیکٹریوں کوکام کرنیکی اجازت ہے۔پرائیویٹ گاڑی پر صرف ایک شخص کو سفر کے لئے باہرنکلنے کی اجازت ہوگی۔پنساراسٹور،بیکریاں،زری ادویات،مرغی گوشت کی دکانیں5بجے تک،دودھ اوردہی کی دکانیں8بجے تک اور پٹرول پمپس،آئی ڈپو،ڈسپینسریز،پھلوں،سبزیوں کی دکانیں رات8بجے تک کھلی رہیں گئیں۔