حکومت نے چینی بحران کی رپورٹ کورونا سے توجہ ہٹانے کیلئے شائع کی گئی

صاف پانی اور صحت کی سہولت سے محروم ممالک کورونا وائرس سے محفوظ ہیں : اوریا مقبول جان

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعرات 9 اپریل 2020 13:05

حکومت نے چینی بحران کی رپورٹ کورونا سے توجہ ہٹانے کیلئے شائع کی گئی
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 9اپریل 2020ء ) تجزیہ کار اوریا مقبول جان نے کہا ہے کہ حکومت نے چینی بحران کی رپورٹ کورونا سے توجہ ہٹانے کیلئے شائع کی گئی ۔ ان کا کہنا تھا اس  کے بعد بھی ایک رپورٹ آنے والے ہے جو قرضوں سے متعلق ہوگی۔ رپورٹ صرف سابق صدر آصف علی زردادری اور سابق وزریراعظم عمران خان کو گالیاں دینے کیلئے شائع کی جا رہی ہے۔ اوریا مقبول جان کا کہنا ہے کہ حکمران کورونا سے متعلق سوال کے جواب نہیں دینا چاہیتے۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے سیکیورٹی کونسل کے پانچ بڑے ممبرز کو کورونا وائرس کے لئے منتخب کیا ۔ جہاں صاف پانی اور صحت کی سہولت نہیں تھی وہاں پر کورونا کا کوئی ایک مریض بھی سامنے نہیں آیا۔ اوریا مقبول جان کا کہنا تھا کہ اللہ نے کورونا وائرس اس لئے بھیجا کہ دنیا کے طاقت ور افراد کو بے بس ظاہر کرے۔

(جاری ہے)

واضح رہے جمعرات کو امریکی اور برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں امریکہ میں کورونا کی وجہ سے تقریبا 2000 نئی اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس سے اب تک دنیا کے مختلف ملکوں میں 88,505 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے مزید 1973 افراد ہلاک جبکہ اموات کی تعداد 14695 ہوگئی ہے، اس جان لیوا دائرس سے سپین میں14792 ، فرانس میں10869 ، اٹلی میں17669 ، برطانیہ میں7097 ، چین میں 3335 اور ایران میں 3993 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اٹلی اب بھی اموات کی تعداد کے حوالے سے سب سے سرفہرست ہے جہاں 17 ہزار 600 سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 14 لاکھ 84 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک اس سے 88 ہزار 505 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔