گونگے اوربہرے بچوں کے سکول میں ٹیچرز کی میرٹ پر تقرری،سپریم کورٹ عبدالجباد کی بطور ٹیچر تقرری کے ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کر دیا

جمعرات 9 اپریل 2020 13:18

گونگے اوربہرے بچوں کے سکول میں ٹیچرز کی میرٹ پر تقرری،سپریم کورٹ عبدالجباد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) سپریم کورٹ نے گونگے اوربہرے بچوں کے سکول میں ٹیچرز کی میرٹ پر تقرری معاملہ پر سماعت کے دور ان عبدالجباد کی بطور ٹیچر تقرری کے ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کر دیا۔ جمعرات کو چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل عبد الجبار نے کہاکہ محکمہ تعلیم پنچاب نے سکول کے لیے 115 ٹیچر کی اسامیاں خالی تھیں۔

وکیل نے کہا کہ 89 پوسٹوں پر ٹیچر کی تقرری کی گئی۔وکیل نے کہاکہ 89 میں سے دو ٹیچرز نے چوئنگ نہیں دی۔

(جاری ہے)

وکیل نے کہاکہ عدالجبار میرٹ پر108 نمبر پر آتا ہے اس لیے اسے تعینات بنتی تھی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ 108 نمبر پرآپ اس پوسٹ کیلئے اہل کیسے ہو سکتے ہیں ،مجموعی طور پر تو 89 اسامیاں تھیں۔ وکیل عبد الجبار نے کہاکہ مجھ سے پہلے میرٹ پر آنے ولوں کی تقرری مخصوص نشتوں پر ہو چکی۔ عدالت نے کہاکہ جن دو اسامیوں پر آپ تقرری کی بات کر رہے ہیں ان کے دوبارہ اشتہار جاری ہو چکے۔ عدالت نے کہاکہ عبدالجبار ان اسامیوں پر تقرری کے لیے میرٹ پر پورا نہیں اترتا۔بعد ازاں عدالت عظمیٰ نے عبدالجباد کی بطور ٹیچر تقرری کے ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کر دیا۔