پٹرولیم ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 29 کروڑ 32 لاکھ روپے جاری

جمعرات 9 اپریل 2020 13:21

پٹرولیم ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 29 کروڑ 32 لاکھ روپے جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) وزارت منصوبہ بندی ترقی واصلاحات و خصوصی اقدامات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی کاموں میں پٹرولیم ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر اب تک 29 کروڑ 32 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں، حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس شعبہ کے ترقیاتی کاموں کے لیے 58کروڑ18 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے جیالوجیکل سروے پاکستان کے لیے 16کروڑ66 لاکھ، ٹیسٹنگ لیبارٹری اسلام آباد کے لئے 6کروڑروپے سے زائد کی فنڈزجاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :