شہباز شریف کافرح بی بی سے ٹیلیفونک رابطہ ،والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

جمعرات 9 اپریل 2020 13:37

شہباز شریف کافرح بی بی سے ٹیلیفونک رابطہ ،والد کے انتقال پر تعزیت کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل سرانجام خان کی صاحبزادی فرح بی بی سے ٹیلی فون پر تعزیت کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے مرحوم سرانجام خان کی وفات پر اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا ۔ شہباز شریف نے مرحوم کی صاحبزادی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سرانجام خان ایک بھائی اور بااعتماد ساتھی تھے،شہباز شریف نے مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔