وزیراعظم عمران خان نے کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کو فوری آپریشنل کرنے کی ہدایت کر دی

ٹائیگرز فورس میں 8 لاکھ خواتین اور مرد شامل ہو چکے ہیں، فورس احساس پروگرام کے اسکور کارڈ پر پورا اترنے والے مستحق افراد کی نشاندہی کرے گی، عثمان ڈار

جمعرات 9 اپریل 2020 13:40

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کو فوری آپریشنل کرنے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) وزیراعظم عمران خان نے کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کو فوری آپریشنل کرنے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے معاونین خصوصی ثانیہ نشتر اور عثمان ڈار نے کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کو فوری فعال کرنے کے اقدامات بھی شروع کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں ضلعی انتظامیہ سے مل کر کورونا ٹائیگرز فورس کو متحرک کر دیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ ٹائیگرز فورس میں 8 لاکھ خواتین اور مرد شامل ہو چکے ہیں، فورس احساس پروگرام کے اسکور کارڈ پر پورا اترنے والے مستحق افراد کی نشاندہی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :