اگلے ہفتے لاک ڈائون کا جائزہ لیکر آگے کا لائحہ عمل طے ہوگا، یاسمین راشد

ہمارے پاس روزانہ 500 سے 1000افراد کے ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت ہے، ترجمان بلوچستان حکومت ہم صوبے میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کی صلاحیت پر کام کر رہے ہیں اورمختلف علاقوں میں ٹیسٹوں کی سہولت بڑھا رہے ہیں، اجمل وزیر

جمعرات 9 اپریل 2020 14:18

اگلے ہفتے لاک ڈائون کا جائزہ لیکر آگے کا لائحہ عمل طے ہوگا، یاسمین ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ صوبے میں ہم نے پچھلے ماہ کی 23 تاریخ سے لاک ڈائون کردیا تھا،اب اگلے ہفتے لاک ڈائون کا جائزہ لیں گے اور آگے کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ایک انٹرویومیں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ جہاں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہوں گے ادھر سختی زیادہ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ میں کیسز بڑھے تو ادھر مکمل لاک ڈائون کیا گیا،لاک ڈائون سے متعلق فیصلے صورتحال دیکھ کر کرتے ہیں۔پروگرام میں شریک خیبر بختونخوا کے وزیر اطلاعات اجمل وزیر نے بتایا کہ ہم صوبے میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کی صلاحیت پر کام کر رہے ہیں اورمختلف علاقوں میں ٹیسٹوں کی سہولت بڑھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اجمل وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بھرپور تعاون کر رہے ہیں، کورونا کی صورتحال اب گھنٹوں کے حساب سے مانیٹر ہوتی ہے اور ہم صورتحال کا جائزہ لے کر ہی فیصلے کرتے ہیں۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہاکہ صوبے میں 76 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں، جبکہ 3 ہزار سے زائد افراد کے ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔لیاقت شاہوانی نے کہا کہ ہمارے پاس روزانہ 500 سے 1000افراد کے ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت ہے۔صوبے میں مکمل لاک ڈائون کے حوالے سے بات کرتے ہوئے لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ کورونا وائرس کے نہ پھیلنے کی بڑی وجہ لاک ڈائون ہے اور اس کے سبب صوبے میں خلاف ورزی پر گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں۔