بغیر کٹ کے کرونا مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز ہمارے ہیرو ہیں‘سعدیہ تیمور

عوام کے مسائل کے حل کے لئے کسی بھی سطح پر اقدامات نہیں کئے جارہے ، حکومت کو عوامی مسائل سے کوئی غرض نہیں ہے

جمعرات 9 اپریل 2020 14:26

بغیر کٹ کے کرونا مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز ہمارے ہیرو ہیں‘سعدیہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ بغیر کٹ کے کرونا مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز ہمارے ہیرو ہیں، صدر مسلم لیگ(ن) شہبازشریف کی ہدایت پرڈاکٹروں کوکٹ فراہم کی گئی ہیں، حکومت کا ڈاکٹروں کو ضروری سامان فراہم نہ کرنا افسوس ناک ہے، حکومت کی غفلت کی وجہ سے ڈاکٹر عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے کسی بھی سطح پر اقدامات نہیں کئے جارہے ، مہنگائی اور لاقانونیت کی وجہ سے عوام کے لئے روز بہ روز مشکلات بڑھ رہی ہیں، عوام کے لئے روح اور بدن کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہوگیا ہے ، حکومت کو عوامی مسائل سے کوئی غرض نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی نے جتنے بھی اعلانات کئے ہیں ان میں سے کسی ایک اعلان پر بھی عمل نہیں ہوسکا ، عمران نیازی کے اعلانات حقیقت نہ بن سکے ، عمران نیازی نے عوام کی فلاح کے لئے کچھ نہیں کیا ، حکمرانوں نے دعوے حقیقت نہیں بن سکے۔