رائیونڈ سےملحقہ نجی ہاؤسنگ اسکیم میں کورونا کے28 پازیٹوکیس سامنےآگئے

ملک میں کوران کیسز کی مجموعی تعداد 4ہزرا414ہوگئی، 64افراد جاں بحق، 572 مریض صحتیاب

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 9 اپریل 2020 15:57

رائیونڈ سےملحقہ نجی ہاؤسنگ اسکیم میں کورونا کے28 پازیٹوکیس سامنےآگئے
رائیونڈ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09اپریل2020ء) : رائیونڈ سےملحقہ نجی ہاؤسنگ اسکیم میں کورونا کے28 پازیٹوکیس سامنےآگئے ہیں جس کے بعد ملک میں کوران کیسز کی مجموعی تعداد 4ہزرا414 ہوگئی ہے جبکہ اب 64افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ملک میں کورونا کے 572 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کا جاچکے ہیں۔ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق رائیونڈ سےملحقہ نجی ہاؤسنگ اسکیم میں کورونا کے مزید 28 پازیٹوکیس سامنےآگئے ہیں۔

پاکستان میں ابھی تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4400 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 64 افراد ابھی تک کورونا وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جہاں ایک طرف کیسز کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، وہاں ہی کورونا وائرس سے مریضوں کی صحت یابی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ابھی تک پاکستان میں 500 سے زائد افراد کورونا وائرس کی وجہ سے صحت یاب ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں مریضوں کی صحت یابی دیگرممالک سے بہت زیادہ تیز رفتاری سےہو رہی ہے۔ پاکستان حکومت کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔ اسی سلسلے میں ملک بھر میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا جس کے بعد ابھی تک ملک میں ہر قسم کی کاروباری سرگرمی کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ ابھی تک لوگوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

آج کی بات کی جائے تو ابھی تک ملک میں اب تک کورونا وائرس کے مزید 132کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور 2 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جو خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہوئی ہیں۔ ملک بھر میں اب تک کورونا سے ہونے والی 63 ہلاکتوں میں سے سندھ اور خیبرپختونخوا میں 20،20 ، پنجاب 17 ، گلگت بلتستان 3 ، بلوچستان 2 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے بعد کوشش کی جا رہی ہے کہ متاثرہ افراد کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کی صحت یابی کے عمل میں بہتری لائی جائے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں متاثرہ افراد کے علاوہ 500 سے زائد افراد ابھی تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔