برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن آئی سی یو میں بدستور زیرعلاج

وزیر اعظم بورس جانسن کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے،برطانوی وزیرخزانہ رشی سونک کی پریس کانفرنس

جمعرات 9 اپریل 2020 16:15

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن آئی سی یو میں بدستور زیرعلاج
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے برطانیہ کے وزیر اعظم اب بھی انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔ تاہم ڈاکٹرز ان کی حالت میں بہتری کے بارے میں بتا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے وزیر خزانہ رشی سونک کا نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ وزیر اعظم بورس جانسن کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے۔بورس جانسن کو تیز بخار اور کھانسی کی شکایت پر گزشتہ اتوار کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جس کے بعد طبیعت مزید خراب ہونے پر انہیں پیر کو آئی سی یو میں شفٹ کردیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :