جنوبی کوریا میں پہلی سہ ماہی کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 3.2 فیصد اضافہ

جمعرات 9 اپریل 2020 16:20

سیئول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے باوجود پہلی سہ ماہی کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 3.2 فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

وزارت تجارت، صنعت و توانائی کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری سے مارچ کے دوران ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 3.27 ارب ڈالر رہا جو کہ 2019 ء کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 3.2 فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ براہ راست غیر ملکی میں سب سے زیادہ اضافہ صنعتی مواد،آلات اور دیگر سامان میں ہوا جس نے ایف ڈی آئی کے اضافے میں اہم کردار ادا کیا۔گرین فیلڈ کے شعبے میں ایف ڈی آئی کا حجم 1.87 ارب ڈالر رہا جو کہ ڈبل ڈیجٹ کمی ہے تاہم کمپنیوں کے انضمام اور خریداری کے شعبے میں سرمایہ کاری کا حجم ڈبل ڈیجٹ بڑھ کر 1.40 ارب ڈالر رہا۔

متعلقہ عنوان :