چین، زیرتعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 5 افراد ہلاک، 2 زخمی

جمعرات 9 اپریل 2020 16:30

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) چین کے صوبہ شانزی میں زیرتعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ شانزی کے شہر شیانیانگ میں زیرتعمیر عمارت پر پینٹ کیا جارہا تھا کہ اس دوران لینڈسلائیڈنگ کے باعث دیوار گرنے سے 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :