ہر کام ایک ساتھ کرنیوالی جڑواں بہیں کورونا کے باعث یکے بعد دیگر جان کی بازی ہار گئیں

بھائی کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر ہسپتال پہنچ چکا، 66 سالہ بہنیں 4 دن کے وقفے سے ہلاک ہوئیں

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعرات 9 اپریل 2020 16:49

ہر کام ایک ساتھ کرنیوالی جڑواں بہیں کورونا کے باعث یکے بعد دیگر جان ..
ویلز (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین9 اپریل 2020 ء ) ہر کام ایک ساتھ کرنےو الی دو جڑواں بہیں کورونا وائرس کے باعث یکے بعد دیگر چل بسیں ۔ تفصیلات کے مطابق ویلز میں دو معمر جڑواں بہنیں یکے بعد دیگر چل بسیں۔ برطانیہ کی جنوب کی جانب واقع ملک وئلز میں جڑواں بہنوں کا بھائی کورونا وائرس کا شکآر ہو کر ہسپتال پہنچ گیا ۔ 66 سالہ دونوں بہنیں چار دن کے وقفےسے اس دنیا سے رخصت ہو گئی۔

ساتھ ہی ساتھ دونوں میں کورونا کی علامات بھی ایک ساتھ ظاہر ہوئیں۔ ایک بہن کے بیٹے اسٹوراٹ کا کہنا ہے کہ دونوں بہنیں بیمار رہتی تھی اور کافی  عمرکے باعث کمزوری محسوس کرتی تھیں۔ تاہم ایک مقام پر رہائش کے دوران دونوں بہنیں کورونا کا شکار ہو گئیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے ماموں بھی ایک متحرک انسان ہیں۔

(جاری ہے)

کورونا نے ہمارے گھر کی راہ دیکھ لی ہے۔

یہ وائرس ہے کہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ، ان کا کہنا تھا کہ لوگ حکوت کی ہدایات کے مطابق گھروں میں رہنے پر عمل نہیں کر رہے انہیں کہنا چاہتا ہوں کہ اپنے گھروں میں رہیں۔
واضح رہے دنیا میں مہلک کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 14 لاکھ 84 ہزار جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 88 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ جمعرات کو امریکی اور برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں امریکہ میں کورونا کی وجہ سے تقریبا 2000 نئی اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس سے اب تک دنیا کے مختلف ملکوں میں 88,505 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے مزید 1973 افراد ہلاک جبکہ اموات کی تعداد 14695 ہوگئی ہے، اس جان لیوا دائرس سے سپین میں14792 ، فرانس میں10869 ، اٹلی میں17669 ، برطانیہ میں7097 ، چین میں 3335 اور ایران میں 3993 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ امریکی یونیورسٹی جان ہاپکنز کے اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ امریکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں متاثرین کی کل تعداد 431838 ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 14695 ہوگئی ہے۔