انسداددہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ کا قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 29 اپریل تک ملتوی کردی

جمعرات 9 اپریل 2020 16:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) انسداددہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ کا قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 29 اپریل تک ملتوی کردی۔جمعرات کو انسداد دہشت گردی عدالت میں نقیب اللہ کا قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار، ڈی ایس پی قمر سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے کورونا وائرس کے پیش نظر سماعت بغیر کسی کارروائی کے 29 اپریل تک ملتوی کردی، آئندہ سماعت پر کیس کے گواہان کابیان قلمبند کیا جائے گا جبکہ ملزمان کیخلاف دو مقدمات درج ہیں۔