مقبوضہ کشمیر ، بھارتی پولیس کا ترال میں لوگوں پر وحشیانہ تشدد

جمعرات 9 اپریل 2020 17:05

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع پلوامہ کے قصبے ترال میں مختلف مقامات پر لوگوںپر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے کورونا وائرس پھیلنے سے روکنے کے نام پر عائد کی جانے والی پابندیوں کی آڑ میں قصبے میں لوگوں کو بے جا تشدد کا نشانہ بنایا۔ یاد رہے بھارتی فورسز کے اہلکار کورونا وائرس پھیلنے سے روکنے کیلئے کے گئے اقدامات کے نام پر پہلے سے محصور کشمیریوںکو بڑے پیمانے پر ہراساں اور بغیر کسی پوچھ تاچھ کے زد وکوب کرتے ہیں۔