کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر انتظامات جائزہ لینے کیلئے جہلم ویلی کا تفصیلی دورہ

جمعرات 9 اپریل 2020 17:05

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) آزادکشمیر کے وزیر آئی ٹی بہبود آبادی و ٹیوٹا ڈاکٹرمصطفی بشیر عباسی نے کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر انتظامات جائزہ لینے کے لئے ضلع جہلم ویلی کا تفصیلی دورہ کیا اس دوران نے ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سردار وحید خان سے ملاقات کی ڈپٹی کمشنر سردار وحید خان نے کہا کہ کسی بھی ممکنہ وباء سے نمٹنے کے لیے ضلع جہلم ویلی میں مکمل طور پر الرٹ ہیں داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی بڑھا دی ہے اور سکریننگ کا نظام انتظامیہ کے تعاون سے محکمہ صحت عامہ سرانجام دے ہے ہٹیاں بالا کے مختلف شاہرات اور اہم جگہوں پر ناکہ پوائنٹس قائم کردیے ہیں جہاں پر پولیس کی بھاری نفری موجود رہتی ہے اس کے علاوہ شہری دفاع ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے نمائندگان بھی وہاں پر موجود رہتے ہیں ہیں قرنطینہ سنٹر چکار,داو کھن موجود ہیں کسی بھی مشتبہ مریض کو وہاں پر شفٹ کیا جاتا ہے کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر آئسولیشن وارڈ موجود ہیں کسی بھی مشتبہ مریض کو وہاں پر شفٹ کیا جاتا ہے کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں بھی آئیسولیشن وارڈ بنا دیا گیا ہے جس پر ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی نے کہا کہ موجودہ حکومت کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہر تعاون کے لیے تیار ہے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام تر وسائل اس سے نمٹنے کے لیے بروئے کار لائے جائیں گے ضلعی انتظامیہ ہٹیاں بالا کو حکومت کی جانب سے یہی ہدایات ہیں کہ وہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کے لیے جملہ اقدامات کرے بالخصوص مزدور جو لوگ ہیں سیاسی سماجی سفارش کے بغیر ان کے نام انٹر کیا جائے اور ان کی فہرست بنائی جائیں جو بھی شخص میں ڈنڈی مارے اس کے خلاف کارروائی کریں لوگوں کو خدا خوفی کے تحت مستحقین کے نام کا اندراج کروانا چاہیی,ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم ویلی کا دورہ کیا یہاں پر ایم ایس ڈاکٹر خواجہ اظہر بشیر نے انہیں بریفنگ دی اس موقع پر پر صدر پی ایم اے ڈاکٹر محمد یاسین بھی موجود تھے ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی نے ڈاکٹر سے بھی ملاقات کی ینگ ڈاکٹر کے وفد سے بھی ملاقات کی ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی نے کہا کہ اس وقت میں جب تمام ادارے فرنٹ لائن پر کھڑے ہیں محکمہ صحت عامہ کے ڈاکٹرز ز سب سے زیادہ فرنٹ لائن پر موجود ہیں کرونا وائرس نے پوری دنیا کے صحت کے نظام کو کلیپس کرکے رکھا ہے آزاد کشمیر کے نوجوان اور سینئر ڈاکٹرزاس طرح سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں وہ لائق تحسین ہیں حوصلہ افزائی کرنے کے لیے یہاں پر آیا ہوں کشمیر بھر میں ڈاکٹرز کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ہے مشکل کی اس گھڑی میں ہم بحیثیت قوم اس کا مقابلہ کرسکتے ہیں اس وقت سب سے زیادہ ذمہ داری ڈاکٹرز پیرامیڈیکل اسٹاف پر ہی,حکومت آزادکشمیر ڈاکٹرزکو حفاظتی کٹس و سامان پہنچانے کے لیے کوشش کر رہی ہے ہے حکومت کے پاس اس کے لیے فنڈز موجود ہے چیزیں دستیاب کرنا ہمارے لیے چیلنج ہے مصطفیٰ بشیر عباسی نے ہسپتال کا معائنہ کیا اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ جلد سے جلد پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاوس کو آئسولیشن وارڈ میں تبدیل کریں ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ لوکل گورنمنٹ شکیل گیلانی سے بھی ملاقات کی اور انہیں ہدایت جاری کی کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ اس دوران مکمل طور پر متحرک رہے بالخصوص جو کمیٹیاں بنائی گئی ہیں ان میں غریب مزدور دیہاڑی دار لوگوں کی شفافیت کے ساتھ نشاندہی کرے اور بالخصوص کرونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کو ہسپتال تک لانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے بعد ازاں ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی نے حلقہ انتخاب کا بھی دورہ کیا یہاں پر انہوں نے ممتازعباسی لمنیاں,راجہ عارف کے کزن شاریاں,راجہ مخدوم خان آف شاریاں,سفیراحمد خان آف گوئرآباد کے گھر جاکر فاتحہ خوانی و اظہارتعزیت کیا انہوں نے سجاول مغل کی رہائش گاہ گوہرآباد کے مقام پر ظہرانہ میں شرکت کی۔