اسفند یار ولی کا (ن) لیگ کے بانی مرکزی سیکرٹری جنرل سرانجام خان کی وفات پر اظہار افسوس

جمعرات 9 اپریل 2020 17:17

اسفند یار ولی کا (ن) لیگ کے بانی مرکزی سیکرٹری جنرل سرانجام خان کی وفات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان نے (ن) لیگ کے بانی مرکزی سیکرٹری جنرل اور سابق سینیٹر سرانجام خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائے رکھا اور آخری دم تک اپنے نظریے کے ساتھ کھڑے رہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اے این پی سے جاری تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرانجام خان نے ہمیشہ اپنی مٹی اور جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں، انکی خدمات ہر جمہوریت پسند پاکستانی یاد رکھے گا، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے اور خاندان کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :