”احساس ایمرجنسی کیش پروگرام“کے تحت8171 ایس ایم ایس سروس پر بھیجے جانے والے ہر ایس ایم ایس پر صرف 1 روپیہ علاوہ ٹیکس چارج کیا جائے گا

کورونا وائرس کے تنا ظر میں متعارف کرائے گئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ”احساس ایمرجنسی کیش پروگرام“کے تحت8171 ایس ایم ایس سروس پر بھیجے جانے والے ہر ایس ایم ایس پر صرف 1 روپیہ علاوہ ٹیکس چارج کیا جائے گا

جمعرات 9 اپریل 2020 17:23

”احساس ایمرجنسی کیش پروگرام“کے تحت8171 ایس ایم ایس سروس پر بھیجے جانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اپریل2020ء) کورونا وائرس کے تنا ظر میں متعارف کرائے گئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ”احساس ایمرجنسی کیش پروگرام“کے تحت8171 ایس ایم ایس سروس پر بھیجے جانے والے ہر ایس ایم ایس پر صرف 1 روپیہ علاوہ ٹیکس چارج کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ معمولی فیس سروس کے آپریشنل اخراجات کو پورا کرنے کے لئے موبائل فون آپریٹرز( سی ایم اوز) اور نادرا مشترکہ طور پر وصول کر رہے ہیں۔ مزید برآں، پی ٹی اے موبائل ٹیکنالوجی کے ذریعے امدد کے منتظر لوگوں تک پہنچنے کی کوششوں میں، بغیر کسی مالی فائدہ کے، بی آئی ایس پی کو مکمل تعاون فراہم کررہا ہے۔