کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے دفعہ144کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 9 اپریل 2020 17:59

کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے دفعہ144کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے ،ڈسٹرکٹ ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اپریل2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے دفعہ144کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق نے آج کفالت احساس پروگرام سنٹرز کے دورے پر جاتے ہوئے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کو چیک کرنے کے بعد کیا انہوں نے کہاکہ ہمیں محدود رہ کر محفوظ رہنا ہے جبکہ قوم کو اس ضمن میں اپنا شعور بیدار کرنا چاہئے لیکن حیران کن بات ہے کہ نوجوان موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کرکے اپنے معاملات کو خود خراب کررہے ہیں انہوں نے اپنے ایس ایچ اوز اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر اور ٹریفک سٹاف کو سختی سے ہدایات کیں کہ ڈبل سواری سے عوام کو روکا جائے اور اگر کوئی ڈبل سواری کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت قانونی کی جائے جس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :